img 20260503 wa0003

تنظیم میں شمولیت

دعوتِ اقرا آرگنائزیشن میں شمولیت کے دو بنیادی طریقے ہیں ؛
اوّل : آپ تنظیم کی فعال ٹیموں میں سے کسی ایک ٹیم کا حصہ بن کر ہمارے ساتھ عملی طور پر قوم و ملت کی خدمت انجام دیں۔ ہر ٹیم کے مقاصد اور ذمہ داریاں نیچے واضح طور پر درج ہیں، تاکہ آپ اپنی صلاحیت اور دلچسپی کے مطابق انتخاب کر سکیں۔
دوم : اگر آپ فی الحال کسی مخصوص ٹیم میں شامل نہیں ہو سکتے، تب بھی دعوتِ اقرا آرگنائزیشن سے وابستہ ہو کر ہمیں مضبوط کریں اور ہمارے تعلیمی، دعوتی اور اصلاحی مشن کا حصہ بنیں۔
اگر آپ دعوتِ اقرا آرگنائزیشن کے ساتھ وابستگی اختیار کرنا چاہتے ہیں، تو براہِ کرم نیچے دیے گئے  بٹن پر کلک کر کے فارم پُر کریں۔
 
ان شاء اللہ  ہماری ٹیم آپ سے  جلد ہی رابطہ کرے گی ۔

(Active teams) فعال شعبہجات

1777827444535شرعی رہنمائی ٹیم

تعارف : شرعی رہنمائی ٹیم دعوتِ اقرا آرگنائزیشن کا وہ شعبہ ہے جو عوام کو روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے دینی و شرعی مسائل میں بنیادی رہنمائی فراہم کرتا ہے، تاکہ لوگ صحیح دینی سمت میں قدم اٹھا سکیں ۔

 مقاصد : شرعی مسائل میں درست رہنمائی ،دینی شعور کی بیداری ٫ عوام میں اعتدال اور فہمِ دین کا فروغ ۔ 

اہم کام : عام شرعی سوالات کی رہنمائی، دینی مسائل پر ابتدائی وضاحت، معتبر دینی ذرائع کی طرف رہنمائی ۔

1777855437196

آنلائن کورسز ٹیم

تعارف: آنلائن کورس ٹیم دعوتِ اقرا آرگنائزیشن کا وہ شعبہ ہے جو جدید ذرائع کے ذریعے دینی و تعلیمی کورسز کی تیاری اور ترسیل کا کام انجام دیتا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد علم سے مستفید ہو سکیں۔

 مقاصد: دینی و تعلیمی کورسز کی تیاری ، آن لائن تعلیم کو عام کرنا، طلبہ و عوام کی تعلیمی رہنمائی۔

اہم کام: کورس کی منصوبہ بندی ،ویڈیوز اور تعلیمی مواد کی تیاری ، آن لائن کلاسز کا نظم و انتظام۔

1777833684137  تحریر و اشاعت ٹیم

تعارف : تحریر و اشاعت ٹیم کا بنیادی کام دینی، اصلاحی اور فکری مواد کو تحریری شکل میں مرتب کر کے عوام تک پہنچانا ہے۔

 مقاصد : معیاری اسلامی مواد کی اشاعت،فکری و اصلاحی تحریروں کا فروغ، غلط افکار کی علمی تردید۔ 

اہم کام: مضامین اور بیانات کی تیاری ،ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے لیے مواد، دینی و اصلاحی تحریروں کی اشاعت۔

1777868442040

سوشل میڈیا ٹیم

تعارف: سوشل میڈیا ٹیم جدید پلیٹ فارمز کے ذریعے دعوتِ دین اور تنظیمی پیغام کو عام کرنے کا فریضہ انجام دیتی ہے۔

مقاصد: دعوتی پیغام کو وسیع پیمانے پر پہنچانا ، نوجوانوں تک مثبت مواد پہنچانا ، تنظیم کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا۔ 

اہم کام :  سوشل میڈیا پوسٹس اور ویڈیوز ، تھمب نیلز اور گرافکس کی تیاری ، مختلف پلیٹ فارمز کا نظم و نسق۔

نوٹ: تمام ٹیموں میں شمولیت تنظیم کی ضرورت، امیدوار کی صلاحیت اور مشاورت کے بعد طے کی جائے گی۔

Scroll to Top