دعوت اقرا کے بارے میں
دعوتِ اقرا آرگنائزیشن ایک دینی، تعلیمی، فکری اور سماجی تنظیم ہے، جو امتِ مسلمہ میں دینی شعور، تعلیمی بیداری اور سماجی اصلاح کے فروغ کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اس تنظیم کا مقصد مسلمانوں کو علم، فہم اور شعور کے ذریعے مضبوط بنانا اور موجودہ دور کے فکری، تعلیمی اور سماجی چیلنجز کا مثبت اور منظم حل پیش کرنا ہے۔دعوتِ اقرا آرگنائزیشن اپنی تمام سرگرمیوں کو آئینی دائرے، پُرامن اصولوں اور اصلاحی مزاج کے تحت انجام دیتی ہے، اور نفرت، انتشار اور تصادم کے بجائے علم، حکمت اور مکالمے کو اپنا راستہ سمجھتی ہے ۔
قیام کا پس منظر : دعوتِ اقرا آرگنائزیشن کا قیام حضور حافظِ ملت علیہ الرحمہ کے پچاسویں عرس کے موقع پر، چند فرزندانِ اشرفیہ کی کاوشوں سے عمل میں آیا۔ اس مبارک موقع پر تنظیم کی بنیاد رکھنے کا مقصد یہ تھا کہ علمِ دین، دعوت اور اصلاح کے اس عظیم ورثے کو منظم صورت میں آگے بڑھایا جائے اور اسے عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق عام کیا جائے۔یہ تنظیم ایسے وقت میں وجود میں آئی جب امتِ مسلمہ فکری انتشار، دینی کمزوری، تعلیمی زوال، سماجی ناانصافی اور بیداری کے فقدان جیسے سنگین مسائل سے دوچار تھی۔ ان حالات میں تنظیم کا آغاز کسی وقتی جذبے یا محض ردِعمل کے تحت نہیں بلکہ گہرے غور و فکر، مشاورت اور امت کی حقیقی ضروریات کو سامنے رکھ کر کیا گیا، تاکہ ایک ایسا پلیٹ فارم قائم ہو جو دیرپا، باوقار اور مفید ثابت ہو۔دعوتِ اقرا آرگنائزیشن نفرت، انتقام یا تشدد کے بجائے شعور، اصلاح، تعلیم، مثبت دعوت، علم، حکمت اور مکالمے کو اپنا راستہ سمجھتی ہے، اور اسی بنیاد پر معاشرے میں پائیدار اور مثبت تبدیلی لانے کو اپنا مقصد قرار دیتی ہے۔
: ہمارا وژن
: ایسا باشعور، منظم اور مضبوط مسلم معاشرہ تشکیل دینا جو
دینی و عصری علوم سے آراستہ ہو۔
اپنے آئینی اور سماجی حقوق سے واقف ہو۔
اخلاقی اقدار کا پاسبان ہو۔
اتحاد، رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کا علمبردار ہو۔
ہمارا مشن:قرآن و سنت کی روشنی میں دینی شعور عام کرنا۔تعلیم، تربیت اور اصلاح کے ذریعے نوجوان نسل کی رہنمائی۔مسلمانوں کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا۔سماجی ناانصافی، ظلم اور فکری گمراہی کے خلاف پُرامن جدوجہد۔
فلاحی خدمات کے ذریعے ضرورت مند طبقات کی مدد۔ڈیجیٹل اور جدید ذرائع کے ذریعے دعوتی و اصلاحی پیغام کی اشاعت ۔
: تنظیم کی نمایاں خصوصیات
غیر سیاسی اور غیر فرقہ وارانہ مزاج۔
شورائی اور مشاورتی نظام۔
آئینی، قانونی اور پُرامن طریقۂ کار۔
دعوت، تعلیم، اصلاح اور خدمت کا متوازن امتزاج۔
مرد و خواتین کے لیے الگ، باوقار اور منظم دائرۂ کار۔
بنیانِ تنظیم :دعوتِ اقرا آرگنائزیشن کی بنیاد چند مخلص، صاحبِ فکر اور دردِ امت رکھنے والے افراد نے رکھی، جن کا مقصد ذاتی شہرت یا مفاد نہیں بلکہ دین، قوم اور معاشرے کی بے لوث خدمت تھا۔
بانیانِ تنظیم کے نام: محمد فیض علی ، محمد رہنواز رشک، محمد مشرف علی تیغی
بانیانِ تنظیم نے علم، دعوت، اصلاح اور سماجی خدمت کو یکجا کر کے ایک ایسا پلیٹ فارم قائم کرنے کی کوشش کی جو امتِ مسلمہ کے لیے رہنمائی، بیداری اور امید کا ذریعہ بنے۔ دعوتِ اقرا آرگنائزیشن تمام اہلِ خیر، اہلِ علم اور دردِ دل رکھنے والے افراد کو دعوت دیتی ہے کہ وہ اس تعلیمی، دعوتی اور اصلاحی مشن کا حصہ بنیں اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق دین و ملت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔






